15 اکتوبر ، 2015
نیویارک.......امریکی کھلاڑی نے اسکیٹ بورڈنگ کے دوران 25فٹ کی بلندی پر جا کر عالمی ریکارڈ قائم کرلیا۔ یوں تو اسکیٹ بورڈنگ سے لگاؤ رکھنے والے افراد کی دنیا میں کوئی کمی نہیں لیکن ماہر کھلاڑی وہ ہوتا ہے جو اپنی کارکردگی سے دیکھنے والوں کو حیران کردے۔
امریکا سے تعلق رکھنے والے ڈینی وے نامی اسکیٹ بورڈر نے بھی ایسا ہی کارنامہ سر انجام دیا اور اسکیٹ بورڈنگ کے دوران 25فٹ کی بلندی پر جا کرعالمی ریکارڈ قائم کرلیا۔ واضح رہے کہ 41سالہ ڈینی وے نے 1998میں بھی 16فٹ کی بلندی پر جا کر یہ ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔