دلچسپ و عجیب
16 اکتوبر ، 2015

لندن کے مئیر کو دس سالہ جاپانی سے معافی مانگنی پڑ گئی

لندن کے مئیر کو دس سالہ جاپانی سے معافی مانگنی پڑ گئی

ٹوکیو.....لندن کے مئیر آج کل جاپان کے دورے پر ہیں جہاں انہیں ، ایک دس سالہ جاپانی سے معافی مانگنی پڑ گئی۔

برطانوی کنزرویٹو پارٹی کے ایم پی اور لندن کے مئیربورس جانسن ٹوکیومیں بچوں کے ساتھ دوستانہ رگبی میچ میں جوش دکھاتے ہوئے ایک کمزور سے دس سالہ بچے پر گر گئے، ایسا پہلی بار نہیں ہوا ۔

ٹھیک ایک سال پہلے بھی جانسن لندن میں بچوں کے ساتھ فٹ بال میچ کھیلتے ہوئے ایک نو سال کے بچے کو ٹنگڑی مار کر گرا چکے ہیں۔یہ برطانوی بچہ تو فورا ًاٹھ کر کھڑا ہو گیا تھا لیکن ٹوکیو کے Toki Sekiguchi کو اس ٹکر سے تکلیف پہنچی

اگرچہ بچے نے کھیل کے دوران لندن کے مئیر سے ٹکراؤ کو تفریح قرار دیا لیکن بےچارہ حادثے کے بعد کافی دیر تک اپنی کمر پکڑے کھڑا رہا۔بعد میں مسٹر جانسن نے بچےسے ہاتھ ملایااورمعافی بھی مانگی۔اس UNHAPPY ایونٹ کا دی اینڈ سیلفی گروپ کے ساتھ ہیپی ہیپی ہوا۔

مزید خبریں :