کھیل
17 اکتوبر ، 2015

پہلا ٹیسٹ پانچواں دن :انگلینڈ نے 569رنز پر اننگ کا آغاز کردیا

پہلا ٹیسٹ پانچواں دن :انگلینڈ نے 569رنز پر اننگ کا آغاز کردیا

ابوظہبی........پاکستان اورانگلینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کےپانچویں دن مہمان ٹیم نے569رنز پر اننگز کا دوبارہ آغاز کردیا ہے ،پہلی اننگ انگلش ٹیم کو گرین شرٹ پر 46رنز کی سبقت حاصل ہوچکی ہے اور اس کی دو وکٹیں تاحال باقی ہیں۔

پاکستان کی ہوم سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ ڈرا کی جانب گامزن ہے،گزشتہ روز انگلش ٹیم نے پاکستان کیخلاف سب سے بڑا مجموعہ کپتان الیسٹر کک کے شاندار 263رنز کی بدولت بنایا ہے،الیسٹر کک گزشتہ روز گرین شرٹ کیخلاف سب بڑا انفرادی اسکور کرنے میں ناکام رہےجو کہ ڈینس کامپٹن نے 1954میں 278رنز کی صورت میں بنا رکھا ہے۔

انگلینڈ کی جانب سے دوسرے بیٹسمینوں میں جوئے روٹ 85بین اسٹوک 57،مارک ووڈ 4،جونی بیرسٹو8،بٹلر23رنز بناکرآئوٹ ہوئے۔عادل راشد6جبکہ اسٹورٹ براڈ صفر کریز پر موجود ہیں۔

گزشتہ روز انگلش ٹیم کو 86اعشاریہ تین اوورز کھیلنے کا موقع ملا،کل کھیل کاپانچواں اور آخری دن ہے۔پاکستان کی جانب سے وہاب ریاض 3،شعیب ملک2جبکہ ذوالفقار بابر، راحت علی اور عمران خان نے ایک ایک وکٹ اپنے نام کی۔

مزید خبریں :