17 اکتوبر ، 2015
ابو ظہبی .......پاک انگلینڈ کرکٹ سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگ میں پاکستانی بالرز انگلش ٹیم کو آوٹ کرنے میں ناکام رہے،مہمان ٹیم نے خود ہی 598رنز پر اننگز ڈیکلیئر کردی،جس کے بعد اسے میزبان ٹیم پر75رنز کی سبقت حاصل ہوگئی ہے،دوسری اننگ میں پاکستان کے 3رنز پر 2کھلاڑی آوٹ ہوچکے ہیں۔
ابوظہبی ٹیسٹ میں پاکستان نے 8وکٹوں کے نقصان پر 523رنز بناکر اننگز ڈیکلیئر کی تو انگلینڈ کی ٹیم نے 598رنز بناڈالے ۔ میزبان ٹیم کی جانب سے شعیب ملک نے 245،اسد شفیق نے 107اور محمد حفیظ نے 98رنز کی شاندار اننگ کھیلی۔
مہمان ٹیم کی طرف سے کپتان الیسٹر کک نے 263،بیل نے 63،روٹ نے 85 اور اسٹروکس نے 57رنز اسکور کرکے پاکستان کیخلاف سب سے بڑا اسکور بنادیا،جس کے بعد ٹیسٹ کے ڈرا ہونے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔
میزبان ٹیم کے وہاب ریاض نے 3،عمران خان نے 2،شعیب ملک نے 2انگلش کھلاڑیوں کو پولین کی راہ دکھائی جبکہ راحت علی اور ذوالفقار بابر کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔