22 مئی ، 2012
کراچی…اولڈسٹی ایریازمیں پولیس تعینات ہے،ڈی آئی جی ساوٴتھ شوکت علی نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہناتھا کہ اولڈسٹی ایریازمیں حالات کنٹرول کرلیے، فائرنگ والے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے ،ان کا کہنا تھاکہ فائرنگ سے7افرادہلاک،32زخمی ہوئے ،ڈی آئی جی کے مطابق اولڈسٹی ایریازمیں گلیوں سے فائرنگ کے بعدبھگدڑمچی۔دریں فائرنگ کے اس واقع پر وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک نے آئی جی سندھ سے 24گھنٹوں میں رپورٹ طلب کرلی ہے۔