انٹرٹینمنٹ
17 اکتوبر ، 2015

سنی دیول 19 اکتوبر کو 58 برس کے ہوجائیں گے

 سنی دیول 19 اکتوبر کو 58 برس کے ہوجائیں گے

ممبئی ......بالی وڈ فلم انڈسٹری میں ایکشن فلموں سے شہر ت حا صل کر نے والے اداکار سنی دیول 19اکتوبر کو اپنی 58 ویں سالگرہ منائیں گے۔

19اکتوبر1957 ءکو پیدا ہونے والے سنی دیول نے 1983 ءمیںفلم ’’ بے تاب ‘‘ سے اپنے کیرئر کا آغاز کیا ۔ اس فلم میں ان کی ہیروئن امریتا سنگھ تھیں۔اس کے بعد’’ ارجن‘‘،’’گھائل‘‘، ’’ڈر‘‘،’’بارڈر ‘‘سمیت کئی فلموں میں شاندار صلاحیتوں کے جوہر دکھاتے ہوئے شائقین پر اپنی انمٹ اداکاری کے نقش چھوڑے۔

2011ءمیں انہوں نے کامیڈی فلموں میں انٹری دیتے ہوئے ’’ یملا پگلا دیوانہ‘‘ اور2013ء میں ’’سنگھ صاحب‘‘ میں کام کیا اور مداحوں میں بے پناہ مقبولیت حاصل کی۔

مزید خبریں :