22 مئی ، 2012
کراچی… کراچی کی صورتحال پرکوئی بھی رحم کھانے کوتیارنہیں، کراچی پولیس چیف ایڈیشنل آئی جی سندھ اخترگورچانی کا جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا آج کی ریلی کی پولیس سے باضابطہ اجازت نہیں لی گئی تھی، ا بھی دیکھیں گے کہ ریلی کی اجازت حاصل کی گئی تھی یانہیں، ان کا کہنا تھا کہبغیراجازت بھی ریلیاں نکالی جاتی ہیں،لیکن بغیراجازت نکالی جانیوالی ریلیوں کوبھی تحفظ فراہم کیاجاتاہے،انہوں نے کہا کہ فائرنگ کے بعدپولیس رینجرزنے صورتحال پرقابو پانے کی کوشش کی،ان کا کہنا تھا کہ راستہ لمباتھا،پورے راستے پرپولیس تعینات نہیں کی جاسکتی۔ریلی کے شروع اورآخرمیں پولیس کی نفری موجودتھی ۔ان کا کہناتھاکہ کراچی کی صورتحال پرکوئی بھی رحم کھانے کوتیارنہیں۔