کھیل
22 مئی ، 2012

کولکتا نائٹ رائیڈرز نے انڈین پریمئر لیگ کے فائنل میں جگہ بنالی

کولکتا نائٹ رائیڈرز نے انڈین پریمئر لیگ کے فائنل میں جگہ بنالی

پونے…شاہ رخ خان کی کولکتا نائٹ رائیڈرز نے انڈین پریمئر لیگ کے فائنل میں جگہ بنالی، پہلے کوالی فائنگ میچ میں کولکتا نے دہلی ڈئیرڈیولز کو 18 رنز سے شکست دی۔پونے میں کھیلے گئے میچ میں کولکتا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 4 وکٹ پر 162 رنز بنائے، یوسف پٹھان 40 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے، جواب دہلی ڈئیریولز کی ٹیم آغاز سے ہی مشکلات کا شکار رہی، مہیلا جے وردھنے کے 40 رنز بھی ٹیم کو یقینی شکست دے نہ بچا سکے، 20 اوورز میں دہلی کی ٹیم 8 وکٹ پر صرف 144 رنز بناسکی۔ جیک کیلس اور سنیل نارائن نے دو کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔


مزید خبریں :