دنیا
20 اکتوبر ، 2015

مصر میں پارلیمانی انتخابات کا پہلا مرحلہ، صرف 15 فیصد ووٹ

مصر میں پارلیمانی انتخابات کا پہلا مرحلہ، صرف 15 فیصد ووٹ

قاہرہ.......مصر میں پارلیمانی انتخابات کے پہلے مرحلے میں ووٹنگ ٹرن آؤٹ صرف 15 فیصد رہا،تجزیہ کاروں نے کم ٹرن آؤٹ کو جمہوریت کی بحالی کے وعدوں پر عوامی عدم اعتماد سے تعبیر کیا ہے۔

کل ہونے والے انتخابات میں مصری حکومت کے جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق ٹرن آؤٹ 15 فیصد رہا، جو گزشتہ سال ہونے والے صدارتی انتخابات کے مقابلے میں ایک تہائی سے بھی کم ہے ۔ الیکشن کمیٹی کا کہنا ہے کہ جس نے بنا کسی وجہ کے ووٹ نہ ڈالا،اس پر 50مصری پاؤنڈ کاجرمانہ کیاجائے گا۔

مصری عوام کا کہنا ہے کہ کچھ بھی تبدیل نہیں ہوا،آج بھی پارلیمنٹ میں وہی لوگ موجود ہیں جو حسنی مبارک کے دور میں تھے،صرف تین سال پہلے مصر میں ہونے والے پہلے انتخابات میں ٹرن آؤٹ باون فیصد رہا تھا اور محمد مرسی صدر منتخب ہوئے تھے۔

مزید خبریں :