دنیا
20 اکتوبر ، 2015

مقبوضہ کشمیرکے رہنما پر سیاہی پھینکنے کا واقعہ، ارون جیٹلی کی تنقید

مقبوضہ کشمیرکے رہنما پر سیاہی پھینکنے کا واقعہ، ارون جیٹلی کی تنقید

نئی دلی.......مقبوضہ کشمیر کے رہنما انجینئرعبدالرشید پر سیاہی پھینکے جانے کے واقعے کو بھارتی وزارت خزانہ نے بھی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

نئی دلی میں بھارتی وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے کشمیری رہنما انجینئر رشید کے چہرے پر سیاہی پھینکنے کے واقعے پرتنقید کی اور مسائل کے حل کے لیے مذاکرات پرزور دیا۔

ارون جیٹلی کا کہنا تھا کہ اس معاملے میں جو افراد ملوث ہیں ان پر کڑی تنقید ہونی چاہیے، گائے کے گوشت کے معاملے پرمہذب انداز میں مذاکرات کیے جانے چاہییں۔ دوسری طرف اپوزیشن جماعتوں نے تمام معاملات پر وزیر اعظم مودی کی خاموشی کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

مزید خبریں :