پاکستان
20 اکتوبر ، 2015

کراچی: 10 محرم کو موبائل فون سروس بند رہے گی

کراچی: 10 محرم کو موبائل فون سروس بند رہے گی

کراچی....... ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کا کہنا ہے کہ کراچی سمیت سندھ کے 8اضلاع میں 10 محرم کو موبائل فون سروس بند رہےگی۔

ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کے مطابق موبائل فون سروس صبح 9 بجے سے رات 10 بجے تک بند رہے گی۔ حکومت سندھ نے وزارت داخلہ سے8،9 اور10 محرم کو موبائل فون سروس بندرکھنےکی درخواست کی تھی۔

دس محرم تک ڈبل سواری پر پابندی بھی عائد ہوگی، اطلاق آج رات بارہ بجے سے ہوگا۔ دوسری جانب لاہور، ملتان، فیصل آباد سمیت پنجاب بھر میں 9 اور 10 محرم الحرام کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری بند رہے گی۔

مزید خبریں :