پاکستان
20 اکتوبر ، 2015

خیبر پختون خوا میں ہر کرپٹ شخص کا احتساب کریں گے، عمران خان

خیبر پختون خوا میں ہر کرپٹ شخص کا احتساب کریں گے، عمران خان

اسلام آباد........تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ خیبر پختون خوا میں ہر کرپٹ شخص کا احتساب کریں گے، وفاقی حکومت اسلام آباد میں چھپے کرمنلزکی گرفتاری کے لیے احتساب کمیشن کے لیے مشکلات پیدا کررہی ہے، کے پی کے احتساب کمیشن سیاستدانوں اورسیاسی رہنمائوں سمیت سب کا احتساب کررہا ہے۔

ایک بیان میں عمران خان نے کہا کہ وفاقی حکومت کی کے پی کے احتساب کمیشن کو احتساب سے روکنے کی سوچی سمجھی کوششوں پرافسوس ہے، کرپشن کے خلاف جنگ اور احتساب کا آزادانہ ادارہ تحریک انصاف کا عوام سے وعدہ ہے، احتساب کمیشن کی اسمبلی میں موجود تمام جماعتوں نے حمایت کی اوراب یہی جماعتیں مخالفت کررہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کے پی کے احتساب کمیشن نے تحریک انصاف کے ایک وزیرکو گرفتارکیا، تحریک انصاف کے ایک ایم پی اے کے والد کوگرفتارکیا۔ انہوں نے کہا کہ کے پی کے میں کرپشن میں ملوث ہرشخص کا احتساب اورمطلوب سیاستدانوں کی گرفتاری سے روکنے کی کوششوں کا مقابلہ کریں گے۔

مزید خبریں :