20 اکتوبر ، 2015
کوئٹہ.......کوئٹہ کےعلاقے مسجد روڈ پر مشتبہ سائیکل سے برآمد ہونے والابم ناکارہ بنادیا گیا۔ پولیس کے مطابق مسجد روڈ کے قریب ایک مشکوک سائیکل کی موجودگی کی اطلاع ملی۔ پولیس نے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا جس نے سائیکل میں نصب تین کلو گرام وزنی بم ناکارہ بنادیا۔
دوسری طرف کوئٹہ کے سریاب روڈ پرگزشتہ روز بس میں ہونے والے بم دھماکے کو چوبیس گھنٹے گزر گئے مگر تفتیش میں کوئی اہم پیشرفت نہیں ہو سکی۔ صوبائی حکومت نے دھماکے سےمتعلق معلومات دینے والے کےلئے30لاکھ روپے انعام کا اعلان کردیا۔