20 اکتوبر ، 2015
کراچی.......کورکمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے سندھ رینجرزہیڈکوارٹر کا دورہ کیا ۔ ترجمان کے مطابق کورکمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے سندھ رینجرز ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا۔
کورکمانڈر کراچی کو ڈی جی رینجرزسندھ میجر جنرل بلال اکبر نے کراچی آپریشن پر تفصیلی بریفنگ دی۔ لیفٹینٹ جنرل نوید مختار نے سندھ رینجرز کے سیکٹر اور ونگ کمانڈرز کی کارگردگی کو سراہا اور کراچی آپریشن کو بلا تفریق جاری رکھنے کی ہدایت کی۔