پاکستان
20 اکتوبر ، 2015

پنجاب بلدیاتی انتخابات :پہلے مرحلے میں40ہزار امیدوار میدان میں

پنجاب بلدیاتی انتخابات :پہلے مرحلے میں40ہزار امیدوار میدان میں

لاہور ......پنجاب کے 12اضلاع میں پہلے مرحلے کےلیے چیئرمین ، وائس چیئرمین اور جنرل کونسلرز کیلئے 40ہزار سے زائد امید وار میدان میں اترے ہیں۔

لاہور میٹرپولیٹن کارپوریشن کی 274 یونین کونسلوں کےلیے 5902 امیدوار میدان میں ہیں، فیصل آباد اور گجرات کی میونسپل کارپوریشن میں 179 یونین کونسل میں 3148 امیدوار مدمقابل ہیں ۔

12 اضلاع کی 1578 یونین کونسلوں میں چیئرمین ، وائس چیئرمین کے عہدے کےلیے 6307امیدوار انتخاب میں حصہ لے رہے ہیں ، جبکہ 16 امیدوار پہلے ہی بلامقابلہ کامیاب ہوچکے ہیں ۔

جنرل کونسلرز کی 9468نشستوں پر 28263 امیدوار مدمقابل ہیں ، 737امیدوار بلامقابلہ کامیاب ہوئے ہیں ، 60 میونسپل کمیٹیوں کےلیے 1118 وارڈز میں جنرل کونسلرز کے 5531 امیدوار بلامقابلہ کامیاب ہوئے ، صوبہ بھر میں 158 خواتین بھی مختلف عہدوں کےلیے مردوں کے مدمقابل ہیں ۔

مزید خبریں :