صحت و سائنس
21 اکتوبر ، 2015

کراچی:ڈینگی وائرس کی روک تھام کیلئے ایمرجنسی نافذ

کراچی:ڈینگی وائرس کی روک تھام کیلئے ایمرجنسی نافذ

کراچی ..........کمشنرکراچی  شعیب احمد صدیقی نے ڈینگی وائرس پھیلنے کے خدشات کے پیش نظر کراچی میں ہنگامی صورتحال کا اعلان کر تے ہوئے تمام متعلقہ اداروں میں ایمرجنسی نافذ کر  دی ہے۔

اس ضمن میں انھوں نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس میں متعلقہ اداروں کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ ڈینگی سے بچائو کے اقدامات کو یقینی بنانے کے لیے نوٹیفکیشن میںتجویز کئے گئے  اقدامات پر فور ی طو پر عملد رآمد کریںگے ۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سندھ پریوینشن ڈینگی رولز پر عملد رآمد کو یقینی بنایا جا ئے گا۔جس جگہ ڈینگی  وائرس پھیلنے کے خدشات ہوں گے یاجو جگہ اس کے پھیلنے کا سبب بنے گی اسے انسانی زندگی بچانے کے لئے سیل کر دیا جا ئے گا۔

مزید خبریں :

تازہ ترین

سب دیکھیں