Time 17 اپریل ، 2025
صحت و سائنس

سندھ بھر میں ملیریا کے کیسز میں تیزی سے اضافہ، دماغی ملیریا کا کیس بھی رپورٹ

سندھ بھر میں ملیریا کے کیسز میں تیزی سے اضافہ، دماغی ملیریا کا کیس بھی رپورٹ
رواں سال دماغی ملیریا میں مبتلا حیدرآباد کا شہری اسپتال میں داخل ہے: محکمہ صحت/ فائل فوٹو

کراچی: سندھ بھر میں ملیریا کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور اس سال دماغی ملیریا کا کیس بھی سامنے آیا ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق رواں سال دماغی ملیریا میں مبتلا حیدرآباد کا شہری اسپتال میں داخل ہے، دماغی ملیریا ایک خطرناک قسم کا ملیریا ہے جس میں جراثیم دماغ کی رگوں میں سوجن پیدا کردیتے ہیں جس کا بروقت علاج نہ ہو تو یہ جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے۔

محکمہ صحت نے بتایا کہ یکم جنوری سے 16 اپریل تک سندھ بھر میں ملیریا کے 20 ہزار 57 کیسز سامنے آئے جب کہ جنوری سے 16 اپریل تک کراچی سے ملیریا کے 201 کیسز رپورٹ ہوئے۔

اس کے علاوہ حیدرآباد ڈویژن سے ملیریا کے 7 ہزار  702کیسز، سکھر سے 1835، لاڑکانہ 6499، میرپورخاص سے 1398 اور شہید بینظیرآباد سے ملیریا کے 2422 کیسز رپورٹ ہوئے۔

مزید خبریں :