دلچسپ و عجیب
21 اکتوبر ، 2015

میکسیکومیں کاغذ اور لکڑی سے بنے دیوہیکل جانوروں کی پریڈ

میکسیکومیں کاغذ اور لکڑی سے بنے دیوہیکل جانوروں کی پریڈ

میکسیکو سٹی ......میکسیکو کے دارالحکومت میکسیکو سٹی میں لکڑی اور کاغذ سے بنے دیوہیکل جانوروں کے ماڈلزکی سالانہ پریڈ کا انعقادکیا گیا۔

ہر سال کی طرح اس سال بھی نویں سالانہ الیبرائجز پریڈ میں میکسیکو بھر سے درجنوں آرٹسٹوں نے اپنے رنگ برنگے دیوہیکل ماڈلز نمائش کیلئے پیش کیے۔

پریڈ میں شریک آرٹسٹوں نے کئی روزلگاکر کاغذ اور لکڑی سے فوک آرٹ اور جانوروں کے ماڈلزتیار کیے ہیں جو کم و بیش7میٹر اونچے اور300کلوگرام وزن کے حامل ہیں۔

ان ماڈلز کی پریڈ کیلئے کئی رضاکاروں پر مشتمل گروپ تشکیل دیے گئے جو انہیں پورے شہر کے بیچوں بیچ گھماتے نظر آئے۔

مزید خبریں :