21 اکتوبر ، 2015
کراچی ......کراچی میں کسٹمز پروینٹو کی اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن نے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 28 ہزار موبائل فونز اور47 ہزار کانٹیکٹ لینسز ضبط کر لئے۔
چیف کلکٹر کسٹمز زاہد کھوکھر نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ مال لاہور کی ڈرائی پورٹ کیلئے تھا اور وہاں ہی اسکی ڈیوٹی اور کلِیرنس ہونی تھی، لیکن سائٹ کراچی میں قیمتی سامان نکال کر اسمیں سستا مال بھرا جا رہا تھا تاکہ ڈیوٹیز کی مد میں کروڑوں روپے بچائے جا سکیں ۔
انہوں نے بتایا کہ سامان میںبڑی تعداد میں ڈی و ی ڈیز ، قیمتی پرفیوم ، واشنگ مشینیں اور کانٹیکٹ لینس شامل ہیں، یہ کسٹمز کی اب تک کی سب سے بڑی کارروائی ہے، جس میں بانڈڈ کیریر احسان کمپنی اور امپورٹر پاکستان انٹرپرائز کیخلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔
احسان کمپنی کے تین ملازمین زیر حراست ہیں، جبکہ امپورٹر کی گرفتاری کیلیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔