دلچسپ و عجیب
22 اکتوبر ، 2015

میکسیکو :آتش فشاں سے راکھ اور دھویں کا اخراج،حیرت انگیز نظارہ

میکسیکو :آتش فشاں سے راکھ اور دھویں کا اخراج،حیرت انگیز نظارہ

میکسیکو سٹی ......میکسیکوکے آتش فشاں سے ایک بار پھر دھویں اور راکھ کا اخراج شروع ہو گیا ہے جس سے برآمد ہونیوالی سیاہ راکھ نے سفید بادلوں کے ساتھ ملکر ایسا حیرت انگیز نظارہ ترتیب دیا کہ دیکھنے والے حیران ہی رہ گئے ۔

کولیما( Colima)نامی یہ آتش فشاں جولائی کے مہینے سےایکٹیو ہے اور وقفے وقفے سے راکھ اور دھواں اُگل رہا ہے جو اس پہاڑ کی چوٹی سے آسمان تک دو کلو میٹر بلندی تک جا رہا ہے۔

کولیما آگ اُگلنے والے آتش فشاں پہاڑ کے نام سے بھی مشہور ہے جس سے خارج ہوتی راکھ نے قریب واقع گاؤں کو مکمل طو رپر ڈھک لیا ہے جبکہ ماہرین اس پہاڑ کی مسلسل نگرانی اور علامات کا بغور معائنہ کررہے ہیں۔

بادلوں اور راکھ کے ایک ملے جُلے دلکش نظارے نے نہ صرف فوٹو گرافرز کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی ہے بلکہ عام لوگ بھی اس نظارے میں دلچسپی لے رہے ہیں۔

مزید خبریں :