22 اکتوبر ، 2015
اوٹاوا.......کینیڈا کے نومنتخب وزیراعظم جسٹن ٹروڈیو وکٹری اسپیچ دینے آئے، تو جہاں اپنی حکومت کے کئی منصوبوں کا ذکر کیا، وہیں حجاب کے حوالے سے بھی ایسا واقعہ سنایا ، جس سے کینیڈین وزیر اعظم کے مسلمانوں کے حوالے سے مذہبی جذبات کا بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔
ویسے تو ہزاروں کہانیاں ہیں، لیکن میں خاص طور پر ایک کہانی آپ سے شئیر کرنا چاہتا ہوں۔ گشتہ ہفتے ایک نوجوان ماں جو حجاب پہنے ہوئی تھی، مجھ سے اونٹوریو میں ملی۔ اس نے اپنی شیر خوار بچی مجھے پکڑادی۔ اس ماں نے کچھ ایسا کہا جو میں کبھی نہیں بھول سکتا۔
اس نے کہا کہ وہ اپنی زندگی اپنی مرضی سے گارنے کا حق چاہتی ہے اور چاہتی ہے کہ حکومت اس حق کی حفاظت کرے۔ میں نے اس سے یہ کہا آپ اورآپ کے تمام ساتھیوںنے ایک نئی حکومت کا انتخاب کیا ہے اور یہ حکومت جانتی ہے کہ کینیڈا دنیا بھر سے اور مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والوں سے بنا ہے، جو ہر مذہب کی عبادت کرتے ہیں، جو ہر کلچر سے تعلق رکھتے ہیں، جو ہر زبان بولتے ہیں۔