پاکستان
23 مئی ، 2012

کراچی،فائرنگ سے ایک شخص ہلاک،5زخمی

کراچی،فائرنگ سے ایک شخص ہلاک،5زخمی

کراچی… افضل ندیم ڈوگر… کراچی میں آج فائرنگ کے تازہ واقعات میں ایک شخص ہلاک جبکہ 5 زخمی ہوگئے، لیاری میں لی مارکیٹ کے قریب منی بس نذر آتش کردی گئی۔ پولیس کے مطابق نیشنل ہائی وے کے قائد آباد پل پر نامعلوم ملزمان نے اسٹیل ملز کی ایک بس پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں عزیز الرحمان ہلاک جبکہ عمران زخمی ہوگیا۔ ملیر سٹی میں چٹائی گراوٴنڈ کے قریب فائرنگ سے محمد صادق زخمی ہوگیا۔ لیاری کے علاقے کلری بہار کالونی میں فائرنگ سے مدد شاہ کو گولی لگی۔ شارع فیصل پر فائن ہاوٴس کے قریب بھی فائرنگ کا واقعہ ہوا۔ جس میں ایک شہری زخمی ہوا۔ لیاری، کھارادر، عثمان آباد، پاک کالونی، ناظم آباد، سچل گوٹھ، ملیر، گلشن حدید اور دیگر علاقوں میں بھی فائرنگ کی گئی۔ لیاری کے قریب لی مارکیٹ چوک پر بھی فائرنگ کے دوران ایک منی بس نظر آتش کی گئی۔

مزید خبریں :