پاکستان
23 مئی ، 2012

بلوچستان امن وامان کیس کی سپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹری میں سماعت

 بلوچستان امن وامان کیس کی سپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹری میں سماعت

کوئٹہ… بلوچستان امن وامان کیس کی سپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹری میں سماعت جاری ہے اور چیف جسٹس کی سربراہی میں لارجر بینچ کیس کی سماعت کر رہا ہے۔ آج عدالت میں سیکریٹری دفاع نرگس سیٹھی اور وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری خوشنود لاشاری پیش ہوئے۔ چیف جسٹس نے نرگس سیٹھی کو مخاطب کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ صوبے میں صورتحال ابتر ہے، آئین کے مطابق کوئی ایکشن نہیں ہورہا، آئی ایس آئی،ایم آئی ،ایف سی پر لوگوں کولاپتاکرنے،لاشیں پھینکنے کاالزام ہے۔ انہوں نے اپنے ریمارکس میں مزید کہا کہ مذہبی ٹارگٹ کلنگ ہورہی ہے،علما کوماراجارہا ہے، پولیس بے بس ہے اور بلوچستان کی صورتحال پر نوٹس کے باوجود کوئی جواب نہیں دے رہا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ صوبے میں عدم تحفظ عروج پر ہے، پولیس اور لیویز لاپتہ افراد کے مقدمات درج نہیں کرتے، وفاقی حکومت بلوچستان کے مسئلے پر کیا کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہیں انہیں عدالتوں میں پیش کیا جائے۔

مزید خبریں :