دنیا
24 اکتوبر ، 2015

ڈیموکریٹ امیدوار ہیلری کلنٹن کی پوزیشن مضبوط ہوگئی

ڈیموکریٹ امیدوار ہیلری کلنٹن کی پوزیشن مضبوط ہوگئی

واشنگٹن.........بن غازی واقعہ پر گیارہ گھنٹے تک تحقیقاتی پینل کےسوالوں کاجواب دے کر ہیلری کلنٹن نے اپنی پوزیشن مزید مضبوط کرلی ہے۔جوبائیڈن کے دستبردارہونےکےبعدوہ صدارتی امیدواربننےکےڈیموکریٹ خواہش مندوں میں پہلے ہی سرفہرست آچکی ہیں۔

امریکاکےصدارتی انتخابات میں ایک سال سے زائد کا عرصہ باقی ہے، اور ری پبلکن اور ڈیمو کریٹ دونوں پارٹیوں کی جانب سے حتمی امیدواروں کے ناموں کا اعلان ہونےکوہے۔ سابق وزیر خارجہ اور سابق خاتون اول ہیلری کلنٹن ڈیموکریٹ صدارتی امیدواربننا چاہتی ہیں۔

ہیلری جمعرات کواس پینل کےسامنے پیش ہوئی تھیں جوبن غازی میں سفیر سمیت چارامریکیوں کی موت پرحکومتی اقدامات سےمتعلق تحقیقات کررہاہے۔ پینل میں شامل ری پبلکن نمایندوں کی جانب سے ہیلری کو گیارہ گھنٹےتک سخت سوالوں کا سامنا رہا۔ تاہم وہ انتہائی اعتمادکے ساتھ جواب دیتی رہیں اورنوبت یہ آئی کہ پینل کےاراکین ایک دوسرےپرچلااٹھے۔

جس سےہیلری کی پوزیشن اورمضبوط ہوگئی۔نائب صدرجوبائیڈن نےپچھلےہفتےواضح کردیا تھاکہ وہ صدارتی انتخاب نہیں لڑیں گے۔اس طرح ڈیموکریٹ صدارتی امیدوارکی حیثیت سےنامزدگی حاصل کرنے کےلیےہیلری پہلےہی سرفہرست آچکی ہیں۔

صدارتی امیدواربننےکی دوڑمیں شامل ایک اورڈیموکریٹ رہ نما اور رہوڈآئی لینڈکےسابق گورنر لنکن بھی اب دستبردارہوگئےہیں جس سےہیلری اوربرنی سینڈرزکےدرمیان مقابلےکی توقع ہے۔

مزید خبریں :