کھیل
25 اکتوبر ، 2015

سعید اجمل فرسٹ کلاس ڈومیسٹک نہیں کھیل سکیں گے

سعید اجمل فرسٹ کلاس ڈومیسٹک نہیں کھیل سکیں گے

لاہور......آف اسپنر سعید اجمل مشکلات سے دو چار ہو گئے ہیں، وہ ڈومیسٹک فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ میں ایکشن میں دکھائی نہیں دیں گے ۔

سعید اجمل نے ڈومیسٹک کرکٹ میں زرعی ترقیاتی بینک کی نمائندگی کی ،ان کا ڈیپارٹمنٹ قائد اعظم ٹرافی کے میںرائونڈ کےلیے کوالیفائی نہ کر سکا ۔

مین رائونڈ تک رسائی سے محروم ڈپارٹمنٹس کے کئی کرکٹرز تو اپنے ریجن کی جانب سے ایکشن میں ہوں گے لیکن سعید اجمل کا ریجن فیصل آباد بھی فرسٹ کلاس کرکٹ میں اس مرتبہ شامل نہیں ہے۔

اب سعید اجمل اگلے سال گریڈ ٹو کھیلیں گے جبکہ نومبر دسمبر میں وہ بنگلہ دیش پریمئیر لیگ میں ایکشن میں ہوں گے۔

مزید خبریں :