23 مئی ، 2012
وزیرآباد…وزیر آباد کے قریب آرمی ایوی ایشن کا چھوٹا ہیلی کاپٹر لاپتہ ہوگیا ہے، فوجی ذرائع کے مطابق چھوٹا ہیلی کاپٹر دریائے چنا ب کے اوپر پرواز کررہا تھاکہ لاپتہ ہوگیا ہے، ہیلی کاپٹر میں پائلٹ اور ٹرینی افسر سوار ہیں ، یہ ہیلی کاپٹر تربیتی کاموں کے لئے استعمال کیا جارہا تھا، ہیلی کاپٹر کی تلاش کا کام شروع کردیا گیا ہے۔