26 اکتوبر ، 2015
میرپور خاص/ خیرپور .........میرپور خاص اور خیرپور میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ بچوں سمیت چار افراد زخمی ہوگئے ۔
میرپورخاص کے قریب مسافر کوچ کی ٹکر سے کار میں سوار دوخواتین سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے۔ کوچ ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔
پولیس کے مطابق مسافر کوچ عمرکوٹ سے کراچی جارہی تھی۔ رنگ روڈ کے قریب میرپورخاص بائی پاس پر تیز رفتار مسافر کوچ نے کار کو پیچھے سے ٹکر ماری جس کے نتیجے میں کار میں سوار دو خواتین آمنہ اور صائبہ کے علاوہ عبدل صمد اور غلام محمد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ تمام افراد کا تعلق عمرکوٹ کے رہائشی ایک ہی گھرانے سے بتایا جاتا ہے۔
ادھر خیرپور شاہ حسین بائی پاس کے قریب ٹریفک حادثہ میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ تین بچوں سمیت چار افراد زخمی ہوگئے۔