26 اکتوبر ، 2015
اسلام آباد......ترجمان نیشنل ہائی وے اتھارٹی ثقلین حیدر نے کہا ہے کہ بالاکوٹ سے کاغان تک روڈ کلئیر کردیا گیاہے۔ناران میں ٹریفک جام برف باری کی وجہ سے نہیں بلکہ گاڑیاں روڈ پر چھوڑ نے کے باعث ہے ۔
ترجمان نیشنل ہائی وے اتھارٹی ثقلین حیدر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بالاکوٹ سے کاغان تک روڈ کلئیر کردیا گیاہے۔رات 1بجے سڑک سے برف ہٹا دی گئی تھی تاہم برف باری دوبارہ شروع ہوگئی ہے ۔
ناران میں ٹریفک جام برف باری کی وجہ سے نہیں بلکہ لوگ گاڑیاں روڈ پر چھوڑ گئے ہیں جس کے باعث پورا شہر پارکنگ میں تبدیل ہوگیا ہے ،لوگ ہوٹلوں سے باہر آئیں گے تو روڈ کلئیر ہوگی۔بھاری مشینری سمیت ایف ڈبلیواو شہر میں موجود ہے، ہرقسم کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔