27 اکتوبر ، 2015
اسلام آباد......فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ کے دوران 6سو ارب اور 40 کروڑ روپے کے محصولات اکٹھے کیے جوہدف سے 40ارب روپے کم ہیں۔
چیئرمین ایف بی آر نے اسلام آبادمیں میڈیا سے بات چیت میں کہاہےکہ حتمی فیصلہ ہوجانے تک ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح اعشاریہ تین فیصد ہی رہےگی ۔ ٹیکس محصولات کی وصولی 17 فیصد بڑھ گئی ہے، امید ہے اگلےتین ماہ میں ٹیکس وصول کاہدف پورا کرلیاجائےگا۔
مالی سال کے پہلے تین ماہ کےدوران ٹیکس وصولی کے ہدف میں کمی کی وجہ ود ہولڈنگ ٹیکس کوا عشاریہ چھ فیصد سے کم کرکےاعشاریہ تین فیصد کرنا اورہڑتالیں بھی ہیں۔