کاروبار
29 اکتوبر ، 2015

سنگاپو ررواں سال بھی کاروبار کیلئے دنیاکا بہترین ملک قرار

سنگاپو ررواں سال بھی کاروبار کیلئے دنیاکا بہترین ملک قرار

واشنگٹن ........ سنگاپورکو رواں سال بھی کاروبار کرنے کیلئے دنیا بھر میں بہترین ملک قرار دیا گیا ہے۔

سنگاپور ورلڈ بینک کی ڈوئنگ بزنس سالانہ رپورٹ کے مطابق دنیا کا نمبر1یک ملک ہے جہاں کاروبارکرنا سب سے آسان ہے۔ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر نیوزی لینڈ جس کے بعد ڈنمارک، جنوبی کوریا اور ہانگ کانگ ہیں۔ فہرست میں چھٹے نمبر پر برطانیہ جس کے بعد امریکا ساتویں نمبر پر، سویڈن آٹھویں اور ناورے اور سویڈن بالترتیب نویں اور دسویں نمبر پر ہیں۔

ورلڈ بینک ہر سال یہ رپورٹ کسی ملک کے ریگولیٹر آف کوالٹی اور ایفیشنسی کی پیمائش کرکے مرتب کرتا ہے۔

مزید خبریں :