کھیل
29 اکتوبر ، 2015

شہریار خان نے یونس خان کو ون ڈے ٹیم میں شامل کرنے کی منظوری دیدی

 شہریار خان نے یونس خان کو ون ڈے ٹیم میں شامل کرنے کی منظوری   دیدی

لاہور.......پاکستان کرکٹ بورڈ کےچیئرمین شہریار خان نے یونس خان کو ون ڈے ٹیم میں شامل کرنے کی منظوری دے دی ،چیف سلیکٹر ہارون رشید ہیڈ کوچ کو قائل کریں گے۔

پاکستان کے ماسٹر بیٹسمین ، یونس خان جوٹیسٹ کرکٹ میں ریکارڈ پہ ریکارڈ بنائے جا رہے ہیں ،لیکن جب بات ون ڈے کرکٹ کی ہو توکچھ تحفظات سامنے آجاتے ہیں۔

انگلینڈ کے خلاف جاری سیریز میں بھی یونس خان رنز پہ رنز کر رہے ہیں۔اسی لیے سلیکشن کمیٹی نے انہیں ون ڈے اسکواڈ میں بھی شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اطلاعات یہ ہیں کہ چیف سلیکٹر نے چیئرمین کرکٹ بورڈ نے بھی اس کی منظوری لے لی ہے۔

البتہ ہیڈ کوچ وقاریونس اس حق میں نہیں۔ذرائع کے مطابق ان کا موقف ہے کہ سینئر اسکواڈمیں ہوگا تو فائنل الیون میں بھی ہوگا،ورنہ ڈریسنگ روم کا ماحول خراب ہوگا ۔

مزید خبریں :