کھیل
29 اکتوبر ، 2015

بھارتی بورڈ کی معذرت کے بعد آگے بڑھنا چاہئے، شہریار خان

بھارتی بورڈ کی معذرت کے بعد آگے بڑھنا چاہئے، شہریار خان

لاہور.......پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان کا کہنا ہے کہ بھارتی بورڈ کی ممبئی واقعہ پر معذرت کے بعد اب آگے بڑھنا چاہئے، اگلے آٹھ دس روز میں جواب نہیں آیا تو پاک بھارت سیریز کے دروازے مکمل بند ہو جائیں گے۔

چیئرمین پی سی بی کا کہنا ہے کہ بھارتی بورڈ کے صدر ششانک منوہر نے خط کے ذریعے ممبئی واقعہ کی وجہ سے مذاکرات ختم ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور سیریز کے حوالے سے اپنی حکومت سے رابطے کی تصدیق کی ہے ۔

شہریار خان نے کہا کہ کپتان مصباح الحق سے اگلے برس دورہ انگلینڈ تک ریٹائر منٹ نہ لینے کی درخواست کی ہے۔

مزید خبریں :