کھیل
29 اکتوبر ، 2015

کپل دیو سچن ٹنڈولکر پر برس پڑے

کپل دیو سچن ٹنڈولکر پر برس پڑے

نئی دلی.......بھارت کے ایک بڑے کرکٹ ہیرو کپل دیو دوسرے کرکٹ ہیرو سچن ٹنڈولکر پر برس پڑے، کہا کہ سچن ٹنڈولکر کو صرف اپنی سنچری بنانے کی فکر ہوتی تھی۔

کپل دیو نے کہا کہ سچن ٹنڈولکر حریف ٹیموں کے لیے اتنا بے رحم نہیں تھا جتنا ویوین رچرڈز تھے، سچن کے ساتھ زیادہ وقت گزارتا تو اسے بتاتا کہ کھیلنا ہے تو وریندر سہواگ کی طرح کھیلو۔

کپل کا کہنا تھا کہ سچن ساری عمر ممبئی میں سکھائی جانے والی کرکٹ میں پھنسا رہا اور اپنے ٹیلنٹ کے مطابق نہ کھیل سکا،وہ سنچری تو کر لیتا تھا لیکن اسے سنچری کو ڈبل اور ٹرپل سنچری میں تبدیل کرنا نہیں آتا تھا۔

مزید خبریں :