کھیل
30 اکتوبر ، 2015

پہلاویمن ٹی ٹوئنٹی: ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو ہرا دیا

 پہلاویمن ٹی ٹوئنٹی: ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو ہرا دیا

سینٹ جارج......پہلے ویمن ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو آٹھ وکٹ سے ہرا دیا، سینٹ جارج میں کھیلے گئے میچ میں ٹیم پاکستان 20 اوورز میں صرف 74 رنز ہی بنا سکی۔

عالیہ ریاض 16 ،نداڈار اور ارم جاوید 13،13 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔جواب میں ویسٹ انڈین ٹیم نے ہدف 17ویں اوور میں صرف دو وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا،تین میچز کی سیریز میں ہوم ٹیم کو ایک صفر کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔

مزید خبریں :