انٹرٹینمنٹ
30 اکتوبر ، 2015

کرینہ کپور نے فلم کی شوٹنگ میں 32 کلو وزنی لہنگا پہنا

 کرینہ کپور نے فلم کی شوٹنگ میں 32 کلو وزنی لہنگا پہنا

ممبئی ......بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور نے اپنی نئی آنے والی فلم کی شوٹنگ کے دوران 32 کلو وزنی لہنگا پہن کر گانے کے مناظر کی عکس بندی کرائی۔

اپنے کردار میں ڈھل جانے کے لیے کرینہ کسی بھی اقدام سے گریز نہیں کرتیں، اسی لیے انہوں نے اپنی نئی آنے والی فلم میں بے حد وزنی لہنگا پہن کر شوٹنگ میں حصّہ لیا۔

وہ اپنی نئی آنے والی فلم ’’کی اینڈ کا‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں ان کے ہمراہ ارجن کپور مرکزی کردار ادا کررہے ہیں جبکہ فلم میں اداکارہ نے مشہور ڈیزائنر منیش ملہوترا کا تیار کردہ 32 کلوگرام وزنی لہنگا پہن کر گانے کے مناظر کی عکس بندی کرائی ہے۔

مزید خبریں :