پاکستان
23 مئی ، 2012

قوم لٹیروں سے نجات کیلئے عمران خان کا ساتھ دے، جاوید ہاشمی

قوم لٹیروں سے نجات کیلئے عمران خان کا ساتھ دے، جاوید ہاشمی

اسلام آباد … تحریک انصاف کے صدر جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ قوم لٹیروں سے نجات کیلئے عمران خان کا ساتھ دے۔ اسلام آباد میں انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہا کہ وہ نوجوانوں کے مجبور کرنے پر تحریک انصاف میں شامل ہوئے، نوجوان پاکستان میں تبدیلی لانے کیلئے سب سے اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بچانے کیلئے بغاوت ضروری تھی اور انہوں نے یہ بغاوت کی ہے ۔

مزید خبریں :