31 اکتوبر ، 2015
کابل........زمبابوے کا کامیاب دورہ کرنے کے بعد افغانستان کی کرکٹ ٹیم وطن پہنچی تو ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔
افغان کرکٹ ٹیم کے استقبال میں لوگ جلوس کی طرح جمع ہوئے جو زمبابوبے میں کامیابیاں سمیٹنے کے بعد وطن پہنچی ہے، شائقین کی بہت بری تعداد اپنے ہیروز کے استقبال کیلئے ائیرپورٹ پر موجود تھی جنہوں نے کھلاڑیوں کو پھولوں کے ہار پہنائے۔
ٹیم کے کھلاڑیوں نے ون ڈے اور ٹی ٹوئیٹی ٹرافی ہاتھوں میں اٹھا رکھی تھی۔ افغانستان نے زمبابوبے کے دورے پر ون ڈے اور ٹی ٹوئینٹی سیریز میں کامیابی حاصل کی، افغان ٹیم کے چیف پاکستان کے سابق کپتان انضمام الحق تھے۔