کھیل
31 اکتوبر ، 2015

انڈو پاک آرم ریسلنگ چیمپئن شپ،بھارتی دستے کو پاکستان کے ویزے جاری

 انڈو پاک آرم ریسلنگ چیمپئن شپ،بھارتی دستے کو پاکستان کے ویزے جاری

اسلام آباد.........دوسری انڈو پاک آرم ریسلنگ چیمپئن شپ کے لیئے 17 رکنی بھارتی دستے کو پاکستان کے ویزے جاری کر دیئے گئے ہیں ۔

پاکستان آرم ریسلنگ فیڈریشن کے سیکریٹری قیصر خان نے نیوز کانفرنس میں بتایا کہ انڈو پاک آرم ریسلنگ چیمپئن شپ 6 سے 8 نومبر تک لاہور کے ایوان اقبال میں منعقد ہو گی جس میں مردو خواتین کے مقابلے ہوں گے۔

قیصر خان کے مطابق حکومت نے بھارتی دستے کی مکمل سیکورٹی کی یقین دہانی کرائی ہے جس کو خوشگوار ماحول میں مہمان نوازی سے لطف اٹھانے کا موقع ملے گا۔

مزید خبریں :