31 اکتوبر ، 2015
تبلیسی ......جارجیا سے تعلق رکھنے والے ڈیزائنر نے طیارے کو گاڑی میں تبدیل کر ڈالا۔ جارجیا سے تعلق رکھنے والے مارک رے نامی ڈیزائنر نے فضاؤں میں اُڑنے والے طیارے کو زمین پر چلانا شروع کردیا ہے۔
مارک نے دراصل ایک متروک شدہ طیارے کو سڑک پر دوڑنے والی گاڑی میں تبدیل کرڈالا ہے جسکے لیے اس نے جہازکے ساتھ کار کے ڈھانچے کو جوڑا ہے۔
مارک10ہزار ڈالر مالیت سے تیار ہونے والی جہاز نما گاڑی کو جب روڈ پر لے کر آتے ہیں تو دیکھنے والے حیران رہ جاتے ہیں۔