23 مئی ، 2012
بیجنگ … صدر آصف علی زرداری آئندہ ماہ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔ یہ بات چین کے نائب وزیر خارجہ چینگ گاوٴ پِنگ نے بیجنگ میں پریس کانفرنس کے دوران کہی۔ انہوں نے بتایا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہ اجلاس 6 اور 7 جون کو بیجنگ میں ہوگا۔ اجلاس میں تنظیم کے رکن ممالک کے ساتھ ساتھ پاکستان، افغانستان اور ایران کے سربراہان بھی شرکت کریں گے۔ تنظیم کے رکن ممالک میں چین، روس، قازقستان، کرغیزستان، تاجکستان اور ازبکستان شامل ہیں جبکہ منگولیا، پاکستان، بھارت اور ایران کو مبصر کا درجہ حاصل ہے۔