کھیل
01 نومبر ، 2015

شارجہ ٹیسٹ ،پاکستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

شارجہ ٹیسٹ ،پاکستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

شارجہ .......پاکستان نے انگلینڈ کیخلاف سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

اس موقع پر کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا تھا کہ میچ کے لیے تیار کی گئی وکٹ 3اسپنر کھیلانے جیسی نہیں ہے ،ہماری کوشش ہے کہ انگلینڈ کیخلاف فتح حاصل کریں ،اس کیلئےدفاعی حکمت عملی نہیں اپنائیں گے ۔

میچ کیلئے ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہے، شان مسعود کی جگہ ایک روزہ ٹیم کے کپتان اظہر علی جب کہ عمران خان کی جگہ راحت علی کو کھیلایا جارہا ہے۔

اظہر علی نے ٹیم میں شمولیت کے حوالے سے کہا کہ فٹ ہوں اور انگلینڈ کیخلاف میچ کیلئے تیار ہوں ،اپنی ٹیم کیلئے ہر نمبر پر کھیلنا اچھا لگتا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے جو اسے دبئی میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میں 178 رنز کی جیت کی صورت میں ملی ہے۔

مزید خبریں :