پاکستان
23 مئی ، 2012

مظفربھٹو کو سندھودیش کی بات کرنے پر قتل کیا گیا،ڈاکٹر قادر مگسی

مظفربھٹو کو سندھودیش کی بات کرنے پر قتل کیا گیا،ڈاکٹر قادر مگسی

حیدرآباد…سندھ ترقی پسند پارٹی کیچیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی نے کہا ہے کہ مظفر بھٹو کا قتل اور کراچی میں ریلی پر فائرنگ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت کی گئی، جئے سندھ متحدہ محاذ کے رہنما مظفربھٹو کو سندھودیش کی بات کرنے پر قتل کیا گیا۔ ریلی پر فائرنگ کی ایف آئی آر حکمرانوں کے خلاف درج کی جائے۔ ترقی پسند ہاوٴس قاسم آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی کا کہنا تھا کہ جئے سندھ متحدہ محاذ کے رہنما مظفربھٹو کو سندھودیش کی بات کرنے پر قتل کیا گیا۔ کسی ایجنسی یا حکمران کو یہ اجازت نہیں کہ وہ نظریہ کی بنیاد پر کارکن کو قتل کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ مظفر بھٹو کا قتل اور کراچی میں ریلی پر فائرنگ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت کی گئی۔ مہاجر صوبہ کی بات کرنے والوں کو سندھ میں رہنے کا کوئی حق نہیں۔ ڈاکٹر قادر مگسی مطالبہ کیا کہ سندھ میں مستقل امن قائم کرنے کے لئے پیرا ملٹری فورس بنائی جائے جبکہ مظفر بھٹو کے قتل اور کراچی میں ریلی پر فائرنگ کیس کا چیف جسٹس آف سپریم کورٹ نوٹس لیں۔

مزید خبریں :