23 مئی ، 2012
بنگلور…انڈین پریمیئر لیگ کے ایلیمی نیشن میچ میں چنئی سپر کنگز نے ممبئی انڈینز کو 38رنز سے شکست دیکر ٹورنامنٹ سے بھی باہر کردیا۔تاہم اسے فائنل میں پہنچنے کے لیے سیکنڈ کوالیفائنگ میچ میں دہلی ڈیئر ڈیولز کو ہرا نا ہوگا۔جبکہ کولکتہ نائٹ رائیڈرز پہلے ہی فائنل میں پہنچ چکا ہے۔بنگلور کے چناسوامی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ میں ممبئی کے کپتان ھربھجن سنگھ نے ٹاس جیت کر چنئی کو بیٹنگ کی دعوت دی جس پر چنئی کی ٹیم نے اپنے مقررہ بیس اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 187رنز بنائے۔جس میں چنئی کے قائد مہندرا سنگھ دھونی 51، مائیکل ہسی 49، سبرامینم بدری ناتھ 47اور ڈیوائن براوو کے دھواں دھار 33قابل ذکر ہیں۔جواب میں ممبئی کا آغاز تو اچھا ہوا مگر 47پر سچن ٹنڈولکر کے آؤٹ ہونے کے بعد ممبئی کی ٹیم ہمت ہار گئی اور اسکی وکٹیں مسلسل گرتی رہیں۔اس موقع پر ڈیوائن اسمتھ 38نے صورتحال کو سنبھالنے کی کوشش کی تاہم اس وقت تک کافی دیر ہوچکی تھی۔اس طرح ممبئی مقررہ بیس اوورز میں نو وکٹوں پر 149تک محدود رہی۔چنئی کے آل راؤنڈر براوو اور البائی مورکل نے دووکٹیں حاصل کیں۔یہ میچ بنگلور سے جیو سوپر پر براہ راست دکھایاگیا۔