کھیل
01 نومبر ، 2015

بیٹسمین غلط شاٹس کھیل کرآئوٹ ہو ئے،مشتاق احمد

 بیٹسمین غلط شاٹس کھیل کرآئوٹ ہو ئے،مشتاق احمد

شارجہ ......پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسپن کنسلٹنٹ مشتاق احمد کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کو جلد آئوٹ کر کے میچ میں واپس آنے کی کوشش کریں گے،جبکہ انگلش فاسٹ بولر اسٹورٹ براڈ کہتے ہیں کہ اسکور کا کوئی ٹارگٹ ذہن میں نہیں۔

شارجہ ٹیسٹ میں پہلے دن کے کھیل کے بعد پریس کانفرنس میں مشتاق احمد نے کہا کہ انگلش بولرز نےعمدہ بولنگ کی ہم بڑی پارٹنرشپ نہیں بنا سکے،انگلینڈ کو پہلی اننگز میں جلد آؤٹ کرکے میچ میں واپس آنے کی کوشش کریں گے، کئی بیٹسمینوں نے غلط شاٹس کھیل کروکٹ گنوائی،اب امیدیں یاسر شاہ اور ذوالفقار بابر کی بولنگ سےوابستہ ہیں۔

دوسری جانب انگلینڈ کے فاسٹ بولر اسٹورٹ براڈ کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کا پہلا دن کافی اچھارہا، اب اچھی بیٹنگ کرکے میچ اپنے نام کرنا چاہتے ہیں، اسکور کا کوئی ہدف ذہن میں نہیں ہے۔

مزید خبریں :