27 جنوری ، 2012
لاہور … اسلامی جمعیت طلباء نے تعلیمی اداروں میں میوزک کنسرٹس پر پابندی کی قرار داد واپس لینے کے خلاف لاہور میں احتجاجی مظاہرہ کیا، مال روڈ پر مسجد شہداء کے سامنے ہونے والے اس مظاہرے کی قیادت اسلامی جمعیت طلباء کے ناظم اعلیٰ عبدالرشید نے کی۔ مظاہرین نے تعلیمی اداروں میں میوزک کنسرٹ کے خلاف نعرے بازی کی۔ مقررین کا کہنا تھا کہ موسیقی کی محفلوں کا کلچر قوم کے مستقبل سے غداری ہے ، اس سے بچنے کے لئے اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہونا ہو گا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ پابندی کے حق میں پنجاب اسمبلی میں قرار داد پیش کرنے والے ارکان سیمل کامران، الیاس چنیوٹی اور چوہدری عبدالوحید کو ینگ مسلم یوتھ ایوارڈ دیئے جائیں گے۔