دلچسپ و عجیب
24 مئی ، 2012

2400فٹ کی بلندی سے پیراشوٹ کے بغیر چھلانگ

2400فٹ کی بلندی سے پیراشوٹ کے بغیر چھلانگ

لندن… برطانوی اسٹنٹ مین نے دو ہزار چار سو فٹ کی بلندی سے بغیر پیراشوٹ چھلانگ لگاکر دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔گیری کونری نامی اسٹنٹ مین کو فضا سے آٹھ سو اسی چھلانگیں لگانے کا تجربہ ہے۔اس انوکھی چھلانگ کے لیے انھوں نے خصوصی لباس کا استعمال کیا۔اس چھلانگ کی خاص بات یہ تھی کہ گیری نے کوئی پیراشوٹ نہیں پہنا ہوا تھا۔اسٹنٹ مین نے فضا میں ایک ہیلے کاپٹر کے ذریعے جاکر چھلانگ لگائی۔ان کے زمین پر آنے میں ایک منٹ سے بھی کم وقت لگا۔زمین پر وہ اسی میل فی گھنٹہ کی رفتار سے کارڈ بورڈ کے اٹھارہ ہزار ڈبوں سے بنے پلیٹ فار م پر گرے۔اس سے قبل گیری کئی فلموں میں بھی خصوصی مناظر فلم بند کرواچکے ہیں۔

مزید خبریں :