کھیل
05 نومبر ، 2015

شارجہ ٹیسٹ کے آخری روز انگلینڈ کی بیٹنگ جاری

شارجہ ٹیسٹ کے آخری روز انگلینڈ کی بیٹنگ جاری

  شارجہ......شارجہ ٹیسٹ کے پانچویں اور فیصلہ کن روز انگلینڈ کی بیٹنگ جاری ہے، ایشیائی سر زمین پر ٹیسٹ میچ جیتنے کا ناقص ریکارڈ رکھنے والی انگلش کرکٹ ٹیم کو پاکستان کے خلاف تیسرا ٹیسٹ جیتنے اور سیریز برابر کرنے کے لئے284رنز کا مشکل ہدف درکار ہے جبکہ پاکستانی بولروں نے ابتدا ہی میں انگلش ٹیم کو دو وکٹوں کا نقصان پہنچا کر اپنے عزائم دکھادیئے۔

پاکستان کو سیریز میں دو صفر سے جیت اور عالمی ٹیسٹ رینکنگ میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے کے لئے 8وکٹوں کی ضرورت ہے۔

شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں انگلش ٹیم نے 46رنز 2 کھلاڑی آئوٹ پر اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا، کپتان الیسٹر کک انگلش ٹیم کی تمام تر امیدوں کا مرکز ہیں، انہوں نے 59 گیندوں پر17 اور جو روٹ نے 6رنز سے اپنی اننگز آگے بڑھائی۔

تین میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے، ابوظبی ٹیسٹ میں پاکستان نے انگلینڈ کو 178 رنز سے شکست دی تھی۔اس میچ میں کامیابی کی صورت میں پاکستان آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں دوسرے نمبر پر آجائے گا۔

مزید خبریں :