پاکستان
27 جنوری ، 2012

پاکستان امریکی مفادات کی ڈکٹیشن قبول نہ کرے،منور حسن

پاکستان امریکی مفادات کی ڈکٹیشن قبول نہ کرے،منور حسن

لاہور…جماعت اسلامی کے امیرسید منور حسن نے کہا ہے کہ پاکستان امریکی مفادات کے لیے اس کی ڈکٹیشن قبول نہ کرے۔ ان خیالات کااظہار سید منور حسن نے لاہور میں جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ میں مختلف وفود سے گفتگو میں کیا،ان کا کہنا تھا کہ بھارت کو انتہائی پسندیدہ ملک قرار دے کر اور قومی مفاد کو پس پشت ڈال کر ایران کے بجائے بھارت سے ڈیزل اور پیٹرول خریدنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں ۔ ان کاکہناتھا کہ پانچ فروری کو کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی پورے جوش و خروش کے ساتھ منایا جائے گا۔

مزید خبریں :