دلچسپ و عجیب
05 نومبر ، 2015

سورج کی نئی وڈیو جاری ،رنگ بدلتی گیسوں کے اخراج کے مناظر

  سورج کی نئی وڈیو جاری ،رنگ بدلتی گیسوں کے اخراج کے مناظر

واشنگٹن........امریکی خلائی ادارے ناسا نے سورج کی نئی ویڈیو جاری کر دی۔ سورج کے انتہائی قریبی مناظر خلا میں موجود ناسا کی ٹیلی اسکوپ نے محفوظ کئے ہیں۔

ناسا کے مطابق یہ ہائی ریزولوشن تصویریں ہر 12 سیکنڈ کے بعد لی جاتی ہیں جس سے سورج کے مادوں کا مختلف درجہ حرارت اور رنگت جاننے میں مدد ملتی ہے۔

تصویریں لینے کے بعد انھیں ایک ویڈیو کی شکل دی جاتی ہے،ان تصویروں میں سورج کے انتہائی قریبی مناظر دیکھے جاسکتے ہیں، جس میں سورج کا تبدیل ہوتا رنگ اور میگنیٹک فیلڈ بھی نمایاں ہے۔

مزید خبریں :