انٹرٹینمنٹ
05 نومبر ، 2015

کیٹی پیری سب سےزیادہ معاوضہ لینےوالی گلوکارہ بن گئیں

 کیٹی پیری سب سےزیادہ معاوضہ لینےوالی گلوکارہ بن گئیں

نیویارک......گلوکارہ کیٹی پیری ساتھی فنکاروں پر بازی لے گئیں۔ تیرہ کروڑ پچاس لاکھ ڈالر آمدنی کے ساتھ ٹیلر سوئفٹ اور بیونسے کو پیچھے چھوڑ دیا۔امریکی میگزین فوربس نے سب سے زیادہ مالدار خواتین فن کاروں کی نئی فہرست جاری کردی۔

اس فہرست کے مطابق کیٹی پیری نے پچھلے بارہ ماہ کے دوران تیرہ کروڑ پچاس لاکھ ڈالر کمائے۔ اس عرصے میں انہوں نے دنیا بھر میں مختلف کانسرٹس کیے ۔ ان کے میوزک البم پرزم کی دوہزار تیرہ سے اب تک چالیس لاکھ سے زیادہ کاپیز فروخت ہوئی ہیں۔دوسرے نمبر پر امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ رہیں۔ اس عرصے میں ان کی آمدنی آٹھ کروڑ ڈالر رہی۔

امریکی میگزین میں پچھلے برس سرفہرست رہنے والی گلوکارہ بیونسے اس بار پانچ کروڑ پینتالیس لاکھ ڈالرآمدنی کے ساتھ پانچیں نمبر پر رہیں۔

مزید خبریں :